QR CodeQR Code

وفاق کا سردیوں میں کراچی کی برآمدی صنعت کو سستی گیس فراہمی کا فیصلہ

21 Nov 2021 19:18

حکومت اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے درمیان برآمدی صنعت کو دسمبر سے اگلے 3 ماہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ری گیسیفائڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس کی بلاتعطل فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت سردیوں میں کراچی کی برآمدی صنعت کو سستی گیس فراہم کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے درمیان برآمدی صنعت کو دسمبر سے اگلے 3 ماہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ری گیسیفائڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس کی بلاتعطل فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی نے بتایا کہ برآمدی صنعت نے وزارت توانائی کو کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ان کے بوائلرز کیلئے 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے آر ایل این جی خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 964725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964725/وفاق-کا-سردیوں-میں-کراچی-کی-برآمدی-صنعت-کو-سستی-گیس-فراہمی-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org