QR CodeQR Code

حیدرپورہ ہلاکتیں، عوامی مجلس عمل اور انجمن شرعی شیعیان وفود کی تعزیت پرسی

21 Nov 2021 19:49

عوامی مجلس عمل کے ایک اعلی سطحی وفد نے نظر بند رکھے گئے تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کیطرف سے حیدرپورہ جھڑپ کے دوران شہید کئے گئے الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کے لواحقین اور عزیزوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کے اظہار کیلئے حیدرپورہ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل اور انجمن شرعی شیعیان کے وفود نے حیدرپورہ فرضی انکاؤنٹر میں شہید کئے گئے الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کے گھر جاکر لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔ ایک بیان کے مطابق عوامی مجلس عمل کے ایک اعلی سطحی وفد نے نظر بند رکھے گئے تنظیم  کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے حیدرپورہ جھڑپ کے دوران شہید کئے گئے الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کے لواحقین اور عزیزوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کے اظہار کے لئے حیدرپورہ گیا، جہاں وفد نے قیادت کی جانب سے سوگوار کنبوں کے ساتھ اس سانحہ پر یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ عوامی مجلس عمل اور اس کی پوری قیادت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ادھر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کا ایک وفد حیدرپورہ سانحہ میں شہید ہوئے الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کے گھر جاکر غمزدہ کنبوں سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔ وفد نے سوگوار کنبوں کو انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن کی طرف سے دلی ہمدردی اور ہدیہ تعزیت پیش کیا گئی۔


خبر کا کوڈ: 964726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964726/حیدرپورہ-ہلاکتیں-عوامی-مجلس-عمل-اور-انجمن-شرعی-شیعیان-وفود-کی-تعزیت-پرسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org