QR CodeQR Code

مودی کی بات پر عوام کو اعتماد نہیں ہے، راہل گاندھی

21 Nov 2021 19:50

متحدہ کسان مورچہ کی میٹنگ میں ایجی ٹیشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا کہ 27 نومبر کو ہونے والی میٹنگ میں اگلی حکمت عملی طے کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اس لئے ملک کے عوام کو ان پر اعتماد نہیں ہے۔ کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ مودی جھوٹ بولتے ہیں اور زراعت سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کے ان کے اعلان پر کسان کو اعتماد نہیں ہے، اس لئے ایک سال سے زیادہ وقت سے جاری کسان احتجاج جاری ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ جھوٹے جملے جھیل چکے عوام وزیراعظم کی بات پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ادھر متحدہ کسان مورچہ کی میٹنگ میں ایجی ٹیشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا کہ 27 نومبر کو ہونے والی میٹنگ میں اگلی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

بھارتیہ کسان یونین کے صدر بلویر سنگھ راجیوال نے سنگھو بارڈر پر میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین زرعی قوانین کی منسوخی کے اعلان پر بات چیت کے بعد کچھ فیصلے لئے گئے، جس میں 27 نومبر کو مورچہ کی اگلی میٹنگ میں تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پہلے سے طے شدہ پروگرام جاری رہے گا، جس میں 22 نومبر کو لکھنؤ میں کسان مہاپنچایت اور 29 نومبر کو کسانوں کا پارلیمنٹ مارچ شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 964727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964727/مودی-کی-بات-پر-عوام-کو-اعتماد-نہیں-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org