0
Sunday 21 Nov 2021 19:31

ایم کیو ایم کا کراچی میں گیس لوڈشیدنگ پر گہری تشویش کا اظہار

ایم کیو ایم کا کراچی میں گیس لوڈشیدنگ پر گہری تشویش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے سوئی سدرن گیس کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی گیس کی لوڈشیدنگ اور انتہائی کم پریشر پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما کے آنے سے پہلے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ اور انتہائی کم پریشر کا جاری رہنا انتظامی نااہلی کا شاخسانہ ہے، اس سے عوام شدیدذہنی اذیت کا شکار ہیں اور ان کے معاملات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کو اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ عوام کو بلاتعطل گیس فراہم کی جا سکے۔ اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان اور اوگرا سے مطالبہ کیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی کا نوٹس لیں اور ان کی انتظامی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے، تاکہ گیس صارفین کی مشکلات حل ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 964728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش