QR CodeQR Code

لینڈ مافیا سیاسی اشرافیہ کی مدد سے 5 ہزار 595 ارب کی سرکاری زمین پر قابض ہے، وزیر اعظم

21 Nov 2021 23:30

 اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں کمی کی ایک وجہ جنگلات کی زمین پر قبضہ ہے، جب ہم نے لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کیڈیسٹریل میپنگ کی تو اسی طرح کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جیسی مزاحمت  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف بھی کی جا رہی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مجموعی ویلیو 5 ہزار 595 ارب روپے ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں کمی کی ایک وجہ جنگلات کی زمین پر قبضہ ہے، جب ہم نے لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے کیڈیسٹریل میپنگ کی تو اسی طرح کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جیسی مزاحمت  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف بھی کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کی میپنگ کے پہلے فیز میں حیران کن حقائق سامنے آئے، سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مجموعی ویلیو 5 ہزار 595 ارب روپے ہے، جبکہ جنگلات کی قبضہ شدہ زمین کی ویلیو ایک ہزار 869 ارب روپے ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کنا ہے کہ سرکاری اراضی کے ڈیجیٹل ریکارڈ کے بعد اب ہم لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 964751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964751/لینڈ-مافیا-سیاسی-اشرافیہ-کی-مدد-سے-5-ہزار-595-ارب-سرکاری-زمین-پر-قابض-ہے-وزیر-اعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org