QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کا مولانا سید محمد جعفر خوارزمی کے انتقال اظہار تعزیت

21 Nov 2021 23:35

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی و دیگر مرکزی و صوبائی رہنماوں نے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کے قریبی ساتھی، جنرل (ر) تصور حسین نقوی مرحوم کے فرزند اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے بہنوئی مولانا سید محمد جعفر خوارزمی کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی و دیگر مرکزی و صوبائی رہنماوں نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رب العالمین بحق محمد و آل محمد علیہم السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 964752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964752/ایم-ڈبلیو-رہنماوں-کا-مولانا-سید-محمد-جعفر-خوارزمی-کے-انتقال-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org