0
Sunday 21 Nov 2021 23:35

ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کا مولانا سید محمد جعفر خوارزمی کے انتقال اظہار تعزیت

ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کا مولانا سید محمد جعفر خوارزمی کے انتقال اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کے قریبی ساتھی، جنرل (ر) تصور حسین نقوی مرحوم کے فرزند اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے بہنوئی مولانا سید محمد جعفر خوارزمی کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی و دیگر مرکزی و صوبائی رہنماوں نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رب العالمین بحق محمد و آل محمد علیہم السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 964752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش