0
Sunday 21 Nov 2021 22:31

مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، پی پی رہنماء سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، پی پی رہنماء سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مستونگ کے ولی خان بائی پاس پر مسلح افرادکی فائرنگ سے پی پی رہنما میر محمد خان ابابکی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ کے ولی خان بائی پاس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و قبائلی شخصیت میر محمد خان ابابکی سمیت 5 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں قبائلی رہنماء سردار زادہ میر محمد خان ابابکی اور انکے ساتھیوں کے قتل پر دکھ و افسوس اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولیس اور انتظامیہ دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کے پس پردہ محرکات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی اور کہا کہ قبائلی تنازعات بھی امن کے قیام میں ایک بڑی رکاؤٹ ہیں، دیرپا امن کے لئے قبائلی تنازعات اور تصفییہ طلب مسائل کو صوبے کی دیرینہ روایات کے مطابق حل کیا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ضلع مستونگ کے رہنماء میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور تحقیقات کرائی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں پولیٹکل ایکٹوسٹ کا غیر محفوظ ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر محمد خان ابابکی کی شہادت پی پی پی بلوچستان کے ڈپٹی اطلاعات سیکرٹری سردار ثناء اللہ ابابکی سمیت تمام لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں قیادت اور جیالے آپ کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ثناءاللہ ابابکی کے نام تعزیتی پیغام میں شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 964753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش