0
Monday 22 Nov 2021 00:11

اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ملکی ترقی کا سفر رک نہیں سکتا، زین قریشی 

اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ملکی ترقی کا سفر رک نہیں سکتا، زین قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے، قومی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا۔ لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوامی ترقی پر خرچ کی جائیگی، حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ اپوزیشن چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔ دراصل اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ملکی ترقی کا سفر رک نہیں سکتا، کرونا کے بعد شدید معاشی بحران کے باوجود عوامی ترقی کا سفر جاری ہے اور ترقیاتی کام زور شور سے جاری ہیں۔ جو اپوزیشن سے برداشت نہیں ہو رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 157 میں وہاڑی روڈ پل سہو تا موٹروے پل کی 18.71کلو میٹر کارپیٹڈ روڈکی تعمیر بدھلہ سنت تا چک نمبر7ٹی ڈبل کارپٹ روڈ اور جہانیاں روڈ بس اسٹینڈ تا قبرستان بدھلہ سنت روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا وعدوں کی تکمیل اور ترقیاتی کاموں کا تسلسل جاری ہے اور این اے 157 کے عوام کی ترقی کا ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ ان سڑکوں کی تکمیل پر کروڑوں روپے کی لاگت آئی ہے اور 20 سال سے ان سڑکوں کی تعمیر زیرالتوا تھی اور یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا وقت آن پہنچا ہے۔ ابھی الیکشن کمپین کا وقت نہیں لیکن ہم اپنے وعدوں کے مطابق ترقیاتی کام مکمل کروا رہے ہیں۔ ماضی میں اس حلقے سے جو بھی سیاست دان منتخب ہوئے انہوں نے حلقے کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔ ہم اپنے وعدے کے مطابق تمام تر توانیاں حلقے کی ترقی پر خرچ کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 964756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش