QR CodeQR Code

حماس کو دہشتگرد کہنے والے خود دہشتگرد ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

22 Nov 2021 00:31

اپنے ایک بیان میں پی ایل ایف رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی دہشتگردی کی پردہ پوشی کرنیوالی برطانوی حکومت سب سے بڑی دہشتگرد ہے، برطانوی عوام فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قیام کو برطانوی حکومت کی غلطی اور دہشتگردی قرار دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں نے کہا ہے کہ حماس کو دہشتگرد کہنے والے خود دہشتگرد ہیں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت حماس کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کے اعلان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پی ایل ایف پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، علامہ باقر زیدی، اسرار عباسی، ارم بٹ، ارشد نقوی، فیصل شیخ، ازہر ہمدانی، قاضی زاہد، یونس بونیری، مطلوب اعوان، علامہ قاضی احمد نورانی، کرامت علی، بشیر سدوزئی اور ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام حماس کی حمایت کرتے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین اور فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت ہے، حماس فلسطین کے ساتھ ساتھ پورے عالم اسلام کی جان ہے، برطانیہ فلسطینیوں کا مجرم ہے، فلسطین کی ارض مقدس پر صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل بنا کر برطانوی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی انجام دی، اسرائیل کی دہشتگردی کی پردہ پوشی کرنے والی برطانوی حکومت سب سے بڑی دہشتگرد ہے، برطانوی عوام فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قیام کو برطانوی حکومت کی غلطی اور دہشتگردی قرار دیتے ہیں، اعلان بالفور دہشتگردی کی جڑ تھا، فلسطینی عوام کے قتل عام میں برطانوی استعمار برابر کا شریک جرم ہے۔


خبر کا کوڈ: 964758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964758/حماس-کو-دہشتگرد-کہنے-والے-خود-ہیں-فلسطین-فاؤنڈیشن-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org