0
Monday 22 Nov 2021 02:43

آئی ایس او ملتان ڈویژن کا 47 واں سالانہ ڈویژنل کنونشن 4، 5 دسمبر کو منعقد ہوگا

آئی ایس او ملتان ڈویژن کا 47 واں سالانہ ڈویژنل کنونشن 4، 5 دسمبر کو منعقد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا 47 واں سالانہ دو روزہ ''جہد مسلسل و عزم نو'' کنونشن 4، 5 دسمبر کو امام بارگاہ ابوالفضل العباس علمدار چوک کمہاراں والا ملتان میں منعقد ہوگا۔ آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل ترجمان کے مطابق دو روزہ ڈویژنل کنونشن میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر خصوصی شرکت کریں گے، کنونشن میں شب شہداء، سابقین کی خصوصی نشست، تعلیمی سیمینار کے علاوہ اجلاس عمومی میں نئے ڈویژنل صدر اور اسسٹنٹ چیف اسکائوٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 964770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش