QR CodeQR Code

لوگ 5 سال جیل کاٹ کر واپس آتے ہیں اور الیکشن لڑتے ہیں، جہانگیر ترین

22 Nov 2021 10:36

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر آپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کا حق انصاف کا بنیادی حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوتاحیات نااہلی پر ضرور نظرثانی کرنا چاہیے۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر آپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کا حق انصاف کا بنیادی حصہ ہے، سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کی سزا میں نظرثانی کرے تو اچھی بات ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لوگ 5 سال جیل کاٹ کر واپس آتے ہیں اور الیکشن لڑتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ 20 دن پہلے معلوم تھا کہ ڈی اے پی اور کھاد غائب ہو رہی ہے لیکن ایکشن نہیں ہوا۔
 


خبر کا کوڈ: 964779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964779/لوگ-5-سال-جیل-کاٹ-کر-واپس-آتے-ہیں-اور-الیکشن-لڑتے-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org