QR CodeQR Code

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

22 Nov 2021 10:46

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غلط چیزوں کو درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، قوم نظام انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق مبینہ آڈیو کلپ پر مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک مبیبہ آڈیو کلپ منظر عام پر آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہو گی۔ تاہم جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا سے گفتگو میں مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آواز میری نہیں ہے، اسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے، میں نے کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں۔ جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو کلپ پر گزشتہ روز مریم نواز نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا اور اب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو ٹیپ کا منظر عام پر آنا ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ایک بڑی اسکیم کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کر کے سیاسی عمل سے علیحدہ  رکھا گیا۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غلط چیزوں کو درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، قوم نظام انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 964780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964780/ثاقب-نثار-کی-مبینہ-ا-ڈیو-پر-شہباز-شریف-کا-ردعمل-بھی-سامنے-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org