0
Monday 22 Nov 2021 11:29

خالصتان ریفرنڈم نے مودی کو متنازع قوانین واپس لینے پر مجبور کیا

خالصتان ریفرنڈم نے مودی کو متنازع قوانین واپس لینے پر مجبور کیا
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے لئے ہونے والے ریفرنڈم نے مودی سرکار کو متنازع قوانین واپس لینے پر مجبور کیا۔ سکھوں کےخالصتان ریفرنڈم سے دباؤ کا شکار مودی سرکار کو بھارتی کسانوں کے لئے متنازع قوانین واپس لینے پڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کو انٹلیجنس رپورٹس میں خالصتان کے لئے ریفرنڈم میں بڑی تعداد میں سکھوں کے حصہ لینے کی اطلاعات دی گئی تھیں۔ ہزاروں سکھوں کے علیحدہ وطن کی تحریک میں حصہ لینے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متنازع قوانین واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ بھارتی کسان طویل عرصے سے متنازع قوانین کیخلاف احتجاج کر رہے تھے لیکن مودی سرکار ٹس سے مس نہیں ہو رہی تھی۔ لندن میں خالصتان کے لئے ریفرینڈم کرایا جا رہا ہے جس میں نہ صرف برطانیہ بلکہ پورے یورپ سے سکھ برادری کے افراد شرکت کر رہے ہیں اور سکھوں کے لئے الگ وطن خالصتان کے حق میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ برمنگھم سمیت مختلف برطانوی شہروں میں سکھ طویل قطاروں میں لگ کر خالصتان ریفرنڈم میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 964791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش