0
Monday 22 Nov 2021 11:49

لاہور، سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ پر فائرنگ

لاہور، سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ پر فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سیشن عدالت کے باہر مخالفین نے باپ بیٹے پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں مخالفین نے دو افراد پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے باپ بیٹے ہیں جن کے خلاف کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے جب کہ دونوں عبوری ضمانت پر تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 964795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش