0
Monday 22 Nov 2021 14:35

الیکشن کمیشن کی سندھ حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کیلئے حتمی مہلت

الیکشن کمیشن کی سندھ حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کیلئے حتمی مہلت
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کیلئے حتمی مہلت دے دی اور سندھ حکومت سے دو ہفتوں میں ڈیٹا طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی، صوبائی الیکشن کمیشن نے تفصیلات عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کیلئے حتمی مہلت دیتے ہوئے کہا 30 نومبر تک دستاویزات کمیشن کے حوالے کی جائیں، یکم دسمبر سے سندھ میں حلقہ بندیاں شروع کر دی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت سے 2 ہفتوں میں ڈیٹا طلب کرلیا ہے، ڈیٹا کی عدم فراہمی کی صورت میں الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کر دے۔

گزشتہ سماعت میں چیف سیکریٹری سندھ پیش نہیں ہوئے، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پیش ہوئے اور ڈیٹا کی فراہمی کیلئے مہلت طلب کی، سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کیلئے وقتاً فوقتاً مہلت طلب کرتی رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ سندھ حکومت کے رویئے سے لگتا ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں، سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت 30 اگست 2020ء کو ختم ہو گئی تھی، مدت ختم ہونے کے بعد 120 دن میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 964822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش