0
Monday 22 Nov 2021 15:24

کوئٹہ، طلباء تنظیموں کی کال پر شہر کے بڑے تعلیمی ادارے بند

کوئٹہ، طلباء تنظیموں کی کال پر شہر کے بڑے تعلیمی ادارے بند
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے طلباء کیلئے احتجاج جاری ہے اور طلباء تنظیموں کی کال پر شہر کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طلباء تنظیموں کی کال پر آج اکثر بڑے تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔ کوئٹہ کے بند تعلیمی اداروں میں جامعہ بلوچستان سمیت بیوٹمز کے دونوں کیمپسز، بولان میڈیکل کالج، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، سائنس کالج، ڈگری کالج اور پولی ٹیکنیکل کالج شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بولان میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ جامعات بند ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بسز بھی نہیں چل رہی ہیں۔ یاد رہے کہ طلباء تنظیموں نے گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی کال دی تھی، جو پہلا مرحلہ تھا۔ دوسرے مرحلے میں انہوں نے پورے بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 964832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش