0
Monday 22 Nov 2021 17:44

فوج اور ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے غدار وطن ہیں، عاصم مخدوم

فوج اور ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے غدار وطن ہیں، عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ وکلا رہنماوں کی جانب سے پاک فوج اور ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے معاملے پر کُل مسالک علماء بورڈ نے جمعہ کو’’یوم یکجہتی پاک فوج ‘‘منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ شادمان لاہور میں چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے مفتی سید عاشق حسین اور چودھری محمد ارشد گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ مولانا عاصم مخدوم نے پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی اور کہا پاک فوج کیخلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے غدار وطن ہیں اور سوچی سمجھی سازش کے تحت فوج کیخلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کیخلاف بیان بازی کرنیوالے ملک و قوم کی خدمت نہیں کر رہے بلکہ ملک کیخلاف سازش کر رہے، فوج ہماری محافظ ہے، وہ سرحدوں پر موجود ہیں تو ہم اپنے گھروں میں محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو اپنا مافی الضمیر بیان کرنے کی آزادی ہے، لیکن اداروں پر کیچڑ نہیں اچھالا جا سکتا ہے۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ جمعتہ المبارک کو پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقاریب کا اہتمام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 964855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش