0
Monday 22 Nov 2021 17:47

ملک میں اصل تبدیلی طلباء اور یونیورسٹی ہی لاسکتی ہیں، فواد چودھری

ملک میں اصل تبدیلی طلباء اور یونیورسٹی ہی لاسکتی ہیں، فواد چودھری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی سیاستدان یا مذہبی رہنماء نے پاکستان کو نہیں بدلنا، ملک میں تبدیلی طلباء نے لانی ہے، ملک کی تقدیر یونیورسٹیاں اور طلباء بدلیں گے۔ راولپنڈی میں بارانی زرعی یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ملک کی تقدیر طلباء اور یونیورسٹیاں بدلیں گی، باہر سے کسی سیاستدان نے آکر ملک کو تبدیل نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آپ کا مستقبل آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے، جب پاکستان بنا اس وقت صرف ایک یونیورسٹی تھی، آج پاکستان میں 200 یونیورسٹیاں ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جب کورونا آیا تو ہم ماسک اور دیگر اشیاء درآمد کر رہے تھے، کورونا کے دوران پاکستان صرف 7 ماہ میں سب سے بڑا ایکسپورٹر بنا۔ وزیر اطلاعات نے طلباء پر زور دیا کہ وہ محض ڈگری لیکر گھر نہ بیٹھیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی معیشت میں حصہ ڈالیں۔
خبر کا کوڈ : 964857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش