QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات

22 Nov 2021 18:20

وزیراعلیٰ پنجاب نے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھانے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قیام امن کیلئے پنجاب رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونیوالے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھانے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وطن کی سرحدوں کے دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قیام امن کیلئے پنجاب رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں مصروف عمل پنجاب رینجرز کے بہادر افسروں اور جوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کو رینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے، سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 964861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964861/وزیراعلی-عثمان-بزدار-سے-نئے-ڈی-جی-رینجرز-پنجاب-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org