0
Monday 22 Nov 2021 18:22

ملک میں گیس بحران نہیں، حکومتی وزراء کی نااہلی کا بحران ہے، امتیاز شیخ

ملک میں گیس بحران نہیں، حکومتی وزراء کی نااہلی کا بحران ہے، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ وفاقی حکومت پورا کرے، ملک میں گیس بحران نہیں دراصل حکومتی وزراء کی نااہلی کا بحران ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر ردعمل میں امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزراء نے جھوٹ اور غلط بیانی کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کے بقول 28 فیصد صارفین ہیں تو وزیر موصوف اپنی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں، 28 فیصد کی گیس ضرورت کو پورا نہیں کرسکتے، اگر مزید اضافہ ہوتا تو کیا ہوتا؟ وفاقی وزیر فرمارہے ہیں گیس بحران نہیں مانگ بڑھ گئی ہے، تو گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کیوں ہوتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر جو دلال دے رہے ہیں، وہ ناقابل قبول ہیں، ایل این جی کا اگر گھریلوں صارفین سے تعلق نہیں ہے تو مہنگی ایل این جی خریدنے کی کیا ضرورت ہے؟ نجی پاور کمپنیوں کو گیس کی بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوجائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز ناقابل برداشت ہے، نیپرا بجلی کی بڑھتی قیمتوں کو فوری فریز کرے، بجلی کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ وفاقی حکومت پورا کرے، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز عوام دشمن ہے۔
خبر کا کوڈ : 964862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش