QR CodeQR Code

سموگ کے بڑھتے خطرات، پنجاب میں ہفتے میں 3 روز سکول و دفاتر بند رہیں گے

22 Nov 2021 18:51

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول ہفتہ، اتوار اور سوموار کے روز بند رہیں گے۔ سکولوں کی پابندی 27 نومبر سے 15 جنوری تک ہوگی۔ تمام نجی دفاتر بھی ہفتے میں تین دن بند رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر ہفتے میں تین دن سکول اور دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول ہفتہ، اتوار اور سوموار کے روز بند رہیں گے۔ سکولوں کی پابندی 27 نومبر سے 15 جنوری تک ہوگی۔ تمام نجی دفاتر بھی ہفتے میں تین دن بند رہیں گے۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں سموگ کی شرح میں تیزی سے ہونیوالے اضافے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا مقصد بچوں اور ملازمین کو سموگ کے اثرات سے بچانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 964867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964867/سموگ-کے-بڑھتے-خطرات-پنجاب-میں-ہفتے-3-روز-سکول-دفاتر-بند-رہیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org