0
Monday 22 Nov 2021 18:44

پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بلال غفار

پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، بلال غفار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ناظم جوکھیو اور فہمیدہ سیال سے متعلق ہماری قرار داد کو پیش کرنے نہیں دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو کمیٹیوں میں نمائندگی نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی لاپتہ ہیں اس کی ایف آئی آر کٹوائی جائے، امید ہے کہ پولیس اور رینجرز بھی اسپیکر کی تلاش میں مدد کرے گی۔ بلال غفار نے کہا کہ ہم انہیں ایکسپوز کرتے ہیں اس لئے یہ خوفزدہ ہیں، اسمبلی میں ہمارے مائک بند کردیئے جاتے ہیں، ایوان میں ایجنڈے بھی حکمرانوں کی مرضی سے لئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ گریبنگ کی بات کی تو بھی کال اٹینشن رد کردیا گیا۔

اس موقع پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ ہمارے 7 ہزار سے زائد سوالات اس وقت جواب کے منتظر ہیں، جب اسمبلی ممبران کے منہ پر تالا لگاتے ہیں تو اسمبلی کو بھی تالا لگا دیں۔ ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کے سوالات کئے جائیں، یہ چاہتے ہیں کہ ہم ان سے نہ پوچھیں کہ ناظم جوکھیو کو ان کے ایم پی اے نے کیوں قتل کیا، ہم یہ نہ پوچھیں کہ فہمیدہ سیال کو کیوں مارا؟ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد سے اگر ہمارا مائک بند ہوا تو ہم انہیں تقریر کرنے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 964870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش