QR CodeQR Code

5 اگست 2019ء کے فیصلوں کو واپس لیا جائے، شیخ مصطفٰی کمال

22 Nov 2021 22:01

این سی کے معاون جنرل سکریٹری نے کہا کہ انکی پارٹی روز اول سے ہی انسانی حقوق کی پاسدار جماعت رہی ہے اور ہمیشہ امن کی فضا قائم رکھنے کیساتھ ساتھ ریاست کے تینوں خطوں کے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی علم کو فروزاں رکھنے میں پیش پیش رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ این سی روز اول سے ہی انسانی حقوق کی پاسدار جماعت رہی ہے اور ہمیشہ امن کی فضا قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ ریاست کے تینوں خطوں کے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی علم کو فروزاں رکھنے میں پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی تشدد کے خلاف اور عدم تشدد کی حامی یہ جماعت ناانصافی، ظلم و ستم، غلامی، جبر و استبداد کے خلاف اس جماعت نے ہمیشہ تحریک چلائی۔ اس بات کا اظہار پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے وادی کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی لیڈران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ 5 اگست 2019ء کے ان فیصلوں کو بھی واپس لے جو بی جے پی کی سخت گیر حکومت نے غیر جمہوری طور صادر کرکے ریاست کو حصوں میں یعنی یو ٹیز میں تبدیل کیا اور وہ ریاست کے خصوصی درجے کی واپسی کیلئے پر عزم اور متحد ہیں اور ان کی بحالی سے ہی ریاست میں امن و امان اور ترقی ہوسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 964882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964882/5-اگست-2019ء-کے-فیصلوں-کو-واپس-لیا-جائے-شیخ-مصطف-ی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org