0
Monday 22 Nov 2021 22:00

بھارت میں کورونا کی رفتار سست، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ

بھارت میں کورونا کی رفتار سست، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً ساڑھے 8 ہزار نئے معاملات کی مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ رہی۔ دریں اثناء اتوار کو ملک میں 32 لاکھ 99 ہزار 337 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 16 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار 385 افراد کا ویکسی نیشن کیا جا چکا ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 8488 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 18 ہزار 901 ہوگئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار 510 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ اس وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 547 ہوگئی ہے۔

بھارت میں ایکٹو کیسز 4271 کم ہو کر 118443 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے میں 249 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 65 ہزار 911 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.34 فیصد، صحتیابی کی شرح 98.31 فیصد اور شرح اموات 1.35 فیصد ہے۔ ایکٹو کیسز کیرالہ میں 2924 کم ہو کر 58723 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 7808 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5004786 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 196 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کا اعداد و شمار بڑھ کر 37495 ہوگیا ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 964884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش