QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، این آئی اے کا حقوق بشر کے کارکن خرم پرویز کی رہائشگاہ اور دفتر پر چھاپے

22 Nov 2021 21:25

این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور قابض فورسز کے ہمراہ آج صبح یہاں جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹیز جے کے سی سی ایس کے کارڈینٹر خرم پرویز کی رہائشگاہ واقع سونہ وار اور دفتر امیراکدل میں چھاپہ مارا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ’این آئی اے‘ نے آج صبح ایک کشمیر کے حقوق بشر کے کارکن کے دفتر اور گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور قابض فورسز کے ہمراہ پیر کی صبح یہاں جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹیز جے کے سی سی ایس کے کارڈینٹر خرم پرویز کی رہائشگاہ واقع سونہ وار اور دفتر امیراکدل میں چھاپہ مارا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خرم کے امیرا کدل، سرینگر میں واقع دفتر اور سونہ وار میں واقع رہائشگاہ پر ’این آئی اے‘ نے صبح چھاپے مارے، اس کے علاوہ بھی دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں، یہ کارروائی شام تک جاری تھی۔

ان چھاپوں میں ایجنسی کے ہمراہ پولیس اور فورسز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایجنسی نے گزشتہ بیانات میں دعویٰ کیا تھا کہ وادی کشمیر میں کئی تنظیمیں اور افراد نامعلوم ذرائع اور اشخاص کی جانب سے مالی معاونت حاصل کر رہے ہیں جو بعد میں عسکری سرگرمیوں کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایجنسی نے وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے اور خرم پرویز کی بینک تفاصیل اور دیگر دستاویز جانچ کے لئے اپنے قبضہ میں لئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 964886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964886/مقبوضہ-کشمیر-این-آئی-اے-کا-حقوق-بشر-کے-کارکن-خرم-پرویز-کی-رہائشگاہ-اور-دفتر-پر-چھاپے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org