QR CodeQR Code

پنجگور، سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ، 1 اہلکار جانبحق

22 Nov 2021 19:44

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جسکے جواب میں اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔ حملے میں ایک اہلکار جانبحق ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک ایران بارڈر پنجگور میں دہشت گردوں نے پٹرولنگ پر مامور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کو نشانہ بنایا ہے۔ بیان کے مطابق حملے کے دوران سکیورٹی فورسز کی طرف سے بھی دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا سپاہی جلیل خان وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان کی ترقی کا سفر متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 964889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964889/پنجگور-سکیورٹی-اہلکاروں-کی-گاڑی-پر-حملہ-1-اہلکار-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org