0
Monday 22 Nov 2021 20:30

کوئٹہ، کیسکو کیجانب غیر قانونی کنکشنز کیخلاف کارروائیاں

کوئٹہ، کیسکو کیجانب غیر قانونی کنکشنز کیخلاف کارروائیاں
اسلام ٹائمز۔ کیسکو کی جانب سے کوئٹہ میں بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارروائیاں مختلف سرکلز میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کیسکو سریاب ڈویژن کی ٹیم نے دشت کے علاقے میں غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 4 غیر قانونی زرعی ٹرانسفارمرز اُتار دئیے گئے جو کہ ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہے تھے۔ مذکورہ افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 964894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش