QR CodeQR Code

کوئٹہ، کیسکو کیجانب غیر قانونی کنکشنز کیخلاف کارروائیاں

22 Nov 2021 20:30

کارروائی کے نتیجے میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں متعدد غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوروں کیخلاف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیجانب سے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کیسکو کی جانب سے کوئٹہ میں بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارروائیاں مختلف سرکلز میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کیسکو سریاب ڈویژن کی ٹیم نے دشت کے علاقے میں غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران 4 غیر قانونی زرعی ٹرانسفارمرز اُتار دئیے گئے جو کہ ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہے تھے۔ مذکورہ افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 964894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964894/کوئٹہ-کیسکو-کیجانب-غیر-قانونی-کنکشنز-کیخلاف-کارروائیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org