0
Monday 22 Nov 2021 21:29

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق قطر روانہ، لیاقت بلوچ قائمقام امیر مقرر

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق قطر روانہ، لیاقت بلوچ قائمقام امیر مقرر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پانچ روزہ تنظیمی دورہ پر قطر روانہ ہو گئے، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق قطر میں قیام کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے اور ملک کی معروف دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی سراج الحق کے ہمراہ ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات کے مطابق سراج الحق 27 نومبر کی رات قطر سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 964903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش