QR CodeQR Code

بلاول زرداری نے عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو ناگزیر قرار دیدیا

22 Nov 2021 21:43

اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو ناگزیر قرار دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاﺅس کراچی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ میں ایک ایسا بلدیاتی نظام تیار کیا جا رہا ہے، جس میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں مزید توسیع کی جا رہی ہے اور ایک ایسا قانون بنایا جا رہا ہے کہ جس سے بلدیاتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ اجلاس میں موجود تھیں۔ اجلاس میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، پی پی پی چیئرمین کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو، صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ اور منظور حسین وسان، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال، سابق صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار اور شیراز راجپر شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 964907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964907/بلاول-زرداری-نے-عوامی-مسائل-کے-حل-کیلئے-بلدیاتی-نمائندوں-کردار-کو-ناگزیر-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org