0
Monday 22 Nov 2021 22:20

مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان، کورونا فنڈ میں کرپشن، نااہل اور کرپٹ نظام کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

مہنگائی سے ہر طبقہ پریشان، کورونا فنڈ میں کرپشن، نااہل اور کرپٹ نظام کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کے بغیر ملک درست سمت پر نہیں جاسکتا۔کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو پرغمال بنا رکھا ہے۔ کھاد، بجلی، پیڑول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ حکمران آئی ایم ایف کی غلامی میں اندھے ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف ناپید ہوچکا۔ عدالتوں کے باہر سرعام گولیاں چلتی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں شہر ملتان میں وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ اس نظام کو تبدیل کئے بغیر ملک کو سنوارنا ناممکن ہے موجودہ حکومت اور پہلے اس ملک پر حکمرانی کرنیوالوں نے اپنے اثاثہ بنائے اور پاکستان کے اثاثوں کو گروی رکھوا دیا۔ ریلوے، پی آئی اے اسٹیل ملک تباہ جبکہ حکمران خوشحال ہیں۔ عوام کے لیے گیس کا مصنوعی بحران پیدا کر کے ایل پی جی مافیا کو نوازا جارہا ہے۔ دن میں تین مرتبہ گیس کی فراہمی واضح کر رہی ہے کہ چینی، آٹا مافیا کے بعد اب ایل پی جی مافیاکی باری ہے جو عوام کا خون چوسیں گے۔
خبر کا کوڈ : 964912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش