0
Monday 22 Nov 2021 23:26

گوادر، احتجاجی دھرنا جاری، حکومت کو 3 دن کی مہلت

گوادر، احتجاجی دھرنا جاری، حکومت کو 3 دن کی مہلت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور گوادر کو حق دو تحریک کے رہماء مولانا ہدایت الرحمان نے حکومت کو آخری مہلت دے دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں حکومت کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے آخری وارنگ دی ہے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اوتھل زیرو پوائنٹ، اورماڑہ زیرو پوائنٹ، پسنی زیرو پوائنٹ اور سربندن زیرو پوائنٹ کو بلاک کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہیں ہوئے تو صرف گوادر ہی نہیں بلکہ پورے ساحل بلوچستان کے مرد و خواتین سڑکوں پر ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 964928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش