0
Monday 22 Nov 2021 23:36

پی ڈی ایم کا حکومتی قانونی سازی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا حکومتی قانونی سازی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں تمام جماعتوں کے سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے چار گھنٹے طویل اجلاس میں ہم نے پی ڈی ایم کی تحریک کو کیا شکل دینی ہے؟ اس کی نوعیت کیا ہو گی؟ احتجاج زور دار کیسے ہوگا؟ جیسے عوامل پر مشاورت کی۔ سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ ہم نے موجودہ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کے لیے نسخے، تجاویز و سفارشات مرتب کر لی ہیں، جنہیں کل تین بجے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور قیادت ان سفارشات کی روشنی میں تمام فیصلے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور جلسہ، لانگ مارچ، پہیہ جام، شٹرڈاؤن کی تجاویز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، موجودہ حکمرانوں کی شکل میں قوم کو سب سے بڑی بیماری لاحق ہے۔ چاروں صوبوں میں سیمینارز کانفرنس اور گوادر میں جلسے کی سفارشات بھی سامنے آئیں، مارچ میں لانگ مارچ بھی ہو سکتا ہے، دھرنا بھی ہمارے آپشنز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کا جلسہ ناکام نہیں تھا۔ مشترکہ اجلاس میں ہونے والی قانون سازی پر سپریم کورٹ جائیں گے، عدلیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، ہم دونوں پچز پر کھیلیں گے اندر بھی کھیلیں گے باہر بھی کھلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 964929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش