QR CodeQR Code

سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میری نہیں، جسٹس (ر) ثاقب نثار

23 Nov 2021 00:05

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے یہ آڈیو سنی ہے، یہ آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب کی گئی وائرل آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دو افراد نواز شریف کو سزا دینے اور مریم نواز سے متعلق بات کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس آڈیو کو جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب کیا جارہا ہے جس پر ثاقب نثار نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اسے خود ساختہ (فیبری کیٹڈ) قرار دیا ہے۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے یہ آڈیو سنی ہے، یہ آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 964934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964934/سوشل-میڈیا-پر-وائرل-ا-ڈیو-میری-نہیں-جسٹس-ر-ثاقب-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org