0
Tuesday 23 Nov 2021 00:15

طالبان نے خواتین فنکاروں کے ٹی وی ڈراموں میں کام پر پابندی لگا دی

طالبان نے خواتین فنکاروں کے ٹی وی ڈراموں میں کام پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں خواتین کو دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کو جاری آٹھ نکات پر مشتمل ہدایت نامے میں خواتین کو ٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرز اور اسکرین پر آنے والی خواتین صحافیوں کو حجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 964936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش