QR CodeQR Code

رمضان علی پراچہ انجمن حقوق تحفظ دکانداران کے بلا مقابلہ صدر منتخب

23 Nov 2021 01:08

نومنتخب صدر رمضان علی پراچہ نے تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن حقوق تحفظ دکانداران پاراچنار کے انتخابات میں رمضان علی پراچہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے، پاراچنار پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حقوق تحفظ دکانداران پاراچنار کے رہنماؤں حاجی کمال رشید علی، مجاہد حسین، عباس علی، سید مطہر حسین، زینت حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ شہر میں انجمن حقوق تحفظ دکانداران کی فعال یونین اور انجمن نہ ہونے کے باعث دکانداروں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہے اور روز بروز ان کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، باقاعدہ طور پر بذریعہ انتخابات کابینہ تشکیل دیدی گئی اور رمضان علی پراچہ بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں، اس دوران ڈرگس ایسوسی ایشن، نانبائی ایسوسی ایشن، موبائل ایسوسی ایشن، ہوٹلز، کارپینٹرز، سپیئر پارٹس اور پنجابی بازار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے نئے منتخب شدہ صدر رمضان علی پراچہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کے  تعاون کی یقین دہانی کرادئی۔

اپنے خطاب میں نومنتخب صدر رمضان علی پراچہ نے تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے بھی دکانداروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا، بعد ازاں تاجر رہنماؤں نے نئے منتخب شدہ صدر کو ہار پہنائے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 964940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964940/رمضان-علی-پراچہ-انجمن-حقوق-تحفظ-دکانداران-کے-بلا-مقابلہ-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org