QR CodeQR Code

نون لیگ وہی ہے جس نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کرائے، عمران خان

23 Nov 2021 02:06

وزیراعظم نے رہنماؤں اور ترجمانوں کو ای وی ایم سے متعلق ہدایت دی اور کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت ای وی ایم پر ہی کروائے جائیں گے، آپ لوگ زیادہ سے زیادہ ای وی ایم پر لوگوں کے تحفظات کو دور کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات اور آئی ایم ایف پیکج سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے وزراء اور رہنماؤں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں سابق چیف جسٹس کی آڈیو کا بھی تذکرہ ہوا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ صرف ن لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں، یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے، یہ ایک مافیا ہے جو ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کو متنازع بناتا ہے۔ وزیراعظم نے رہنماؤں اور ترجمانوں کو ای وی ایم سے متعلق ہدایت دی اور کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت ای وی ایم پر ہی کروائے جائیں گے، آپ لوگ زیادہ سے زیادہ ای وی ایم پر لوگوں کے تحفظات کو دور کریں۔ دریں اثنا وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ووٹر لسٹوں پر بھی کام کرنے کی ہدایت دی۔


خبر کا کوڈ: 964947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964947/نون-لیگ-وہی-ہے-جس-نے-جسٹس-قیوم-سے-مرضی-کے-فیصلے-کرائے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org