QR CodeQR Code

لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کے 8 کارکنوں کو ڈسچار ج کر دیا

23 Nov 2021 18:39

تحریک لبیک کی جانب سے ملک سلیم کھوکھر اور اسریٰ چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور کہا ملزمان کو پولیس اہلکاروں نے جیل میں شناخت نہیں کیا، کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔ عدالت نے دلائل کے بعد ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک لبیک کے کارکنان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک لبیک کے 8 کارکنان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ نسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک لبیک کی جانب سے ملک سلیم کھوکھر اور اسریٰ چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور کہا ملزمان کو پولیس اہلکاروں نے جیل میں شناخت نہیں کیا، کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔ عدالت نے دلائل کے بعد ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ تحریک لبیک کے گرفتار کارکنان فرقان امجد، عابد حسین، ساجد، حسنین شاکر، فیاض، سفیر اور ذوالفقار کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 964966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964966/لاہور-انسداد-دہشتگردی-عدالت-نے-ٹی-ایل-پی-کے-8-کارکنوں-کو-ڈسچار-ج-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org