0
Tuesday 23 Nov 2021 10:12

حکومت نے ایسا مؤقف نہیں دیا کہ ثاقب نثار کی آڈیو بنائی گئی ہے، فواد چوہدری

حکومت نے ایسا مؤقف نہیں دیا کہ ثاقب نثار کی آڈیو بنائی گئی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ایسا مؤقف نہیں دیاکہ ثاقب نثار کی آڈیو بنائی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پروگرام میں آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیا۔ پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا رپورٹ میں جسٹس ثاقب نثار سے منسوب یہ جملہ بھی ہے کہ "اس کیس میں میاں صاحب کو سزا دینی ہے" کیا اس میں یہ جملہ ہے کہ "کہا گیا ہے کہ ہم نے خان صاحب کو لانا ہے"۔ میزبان کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جواب دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف یا مریم کا کیس آتا ہے تو لیکس یا بیان حلفی سامنے آتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ منطقی انجام یہی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔ مبینہ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آڈیو میں آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی آڈیو جعلی ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیں۔
خبر کا کوڈ : 964978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش