0
Tuesday 23 Nov 2021 10:28

گورنر پنجاب سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات

گورنر پنجاب سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے سید آصف حسین کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، رینجرز پنجاب کے افسران اور جوان قوم کا مان ہیں۔ گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ قوم کو سرحدوں کے دفاع میں رینجرز کے کردار پر فخر ہے۔ ڈی جی رینجرز پنجاب کا کہنا تھا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، رینجرز سرحدوں کیساتھ ساتھ ملک کے اندر بھی قیام امن کیلئے مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 964981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش