QR CodeQR Code

بلغاریہ، بس میں آگ لگنے سے 45 افراد ہلاک

23 Nov 2021 11:07

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں تاہم بچوں کی صحیح تعداد ابھی سامنے نہیں آ سکی۔


اسلام ٹائمز۔ بلغاریہ میں بس میں آگ لگنے سے 45افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا نے بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مغربی بلغاریہ کی ہائے وے پر سفر کرنے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک اور7زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں تاہم بچوں کی صحیح تعداد ابھی سامنے نہیں آ سکی۔ بس حادثے میں جھلس جانے والے7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 964983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/964983/بلغاریہ-بس-میں-ا-گ-لگنے-سے-45-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org