0
Tuesday 23 Nov 2021 13:09

اوکاڑہ، CTD کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

اوکاڑہ، CTD کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اوکاڑہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں صغیر شاہ اور جبار سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، ایل ای ڈی بیٹری اور سوئچ برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد صغیر شاہ کا تعلق گوجرانوالہ اور جبار کا اٹک سے ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد اوکاڑہ میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی ونگ ساہیوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش