0
Tuesday 23 Nov 2021 13:19

جرمن وزیر صحت کی شہریوں کو جلد از جلد کورونا ویکسین لگوانے کی تنبیہہ

جرمن وزیر صحت کی شہریوں کو جلد از جلد کورونا ویکسین لگوانے کی تنبیہہ
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے شہریوں کو سخت تنبیہ کی گئی کہ ویکسین لگوائیں ورنہ آپ سردیوں کے اختتام تک کورونا سے مر سکتے ہیں جبکہ یورپ میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر آسٹریا میں دوبارہ جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادھر بیلجیم اور نیدر لینڈ کی جانب سے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر ہونے والی جھڑپوں کی شدید مذمت کی گئی، ان پابندیوں کا مقصد براعظم میں کورونا کیسز کے اضافے کو روکنا ہے۔ ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ نے 3 راتوں تک جاری رہنے والے بدامنی کے احتجاج کو بیوقوفوں کی جانب سے تشدد قرار دیا جبکہ ان کے بیلجیم کے ہم منصب الیگزینڈر ڈی کرو کا کہنا تھا کہ براسلز میں 35 ہزار افراد کا شدید احتجاج تشدد کے مترادف ہے اور یہ بالکل قابل قبول نہیں ہے۔ شہریوں کی جانب سے غصے کا مظاہرہ یورپی ممالک میں عالمی وبا سے متعلق دوبارہ اقدامات اٹھانے کے خدشے کے بعد سامنے آیا۔ انتظامیہ نے لوگوں کو موسم سرما میں دوبارہ گھر تک محدود کرنےاور ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کا ذمہ دار کچھ ممالک میں سست روی شکار ویکسین مہم کو قرار دیا ہے۔

جرمنی کے وزیر صحت جینز اسفاہن کا کہنا تھا کہ شاید موسم سرما کے اختتام تک تمام افراد کو ویکسین لگادی جائے گی۔ انہوں نے تمام شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوا کر علاج کروائیں، بصورت دیگر آپ مر بھی سکتے ہیں۔ عہدے سے سبکدوش ہونے والی چانسلر انجیلا مارکل کا کہنا تھا کہ جرمنی میں کورونا سے بچاؤ کے لیے موجودہ روک تھام ناکافی ہے۔ یاد رہے جرمنی میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عوامی مقامات پر جانے سے روکا جا رہا ہے۔ شرکا نے بتایا کہ انجیلا مارکل نے قدامت پسند سی ڈی یو کے اجلاس میں کہا کہ ہم ڈرامائی حالات میں ہیں، نیا متعدی مرض ہر 12 روز میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ملک میں انتہائی نگہداشت وارڈ تیزی سے بھر رہا ہے اورخطے میں سب سے زیادہ جرمنی کے متاثر ہونے کے باعث نئے لاک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے اس دوران کرسمس کی مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 965008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش