?> مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے امریکی ایوان نمائندگان کی ملاقات - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 23 Nov 2021 15:18

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے امریکی ایوان نمائندگان کی ملاقات

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے امریکی ایوان نمائندگان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس گریگوری میکس کی سربراہی میں 6 رکنی امریکی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغان کرنسی چھاپنے والی دونوں یورپین کمپنیوں کے جانے سے اب طالبان اپنی کرنسی نہیں چھاپ سکتے، اس لئے ملک میں انسانی امداد اور کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بینکنگ چینل کی ضرورت ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان امریکا سے اقتصادی شراکت داری اور سرمایہ کاری چاہتا ہے۔ ملاقات میں دلچسپی کے تمام شعبوں میں مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 965025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش