QR CodeQR Code

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے امریکی ایوان نمائندگان کی ملاقات

23 Nov 2021 15:18

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغان کرنسی چھاپنے والی دونوں یورپین کمپنیوں کے جانے سے اب طالبان اپنی کرنسی نہیں چھاپ سکتے، اس لئے ملک میں انسانی امداد اور کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بینکنگ چینل کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس گریگوری میکس کی سربراہی میں 6 رکنی امریکی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغان کرنسی چھاپنے والی دونوں یورپین کمپنیوں کے جانے سے اب طالبان اپنی کرنسی نہیں چھاپ سکتے، اس لئے ملک میں انسانی امداد اور کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بینکنگ چینل کی ضرورت ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان امریکا سے اقتصادی شراکت داری اور سرمایہ کاری چاہتا ہے۔ ملاقات میں دلچسپی کے تمام شعبوں میں مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 965025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965025/مشیر-قومی-سلامتی-ڈاکٹر-معید-یوسف-سے-امریکی-ایوان-نمائندگان-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org