QR CodeQR Code

گوادر، مذاکراتی کمیٹی گوادر پہنچ گئی، احتجاج سے متعلق اجلاس کا انعقاد

23 Nov 2021 15:31

حکومت کیجانب سے مذاکرات کیلئے تین رکنی وفد گوادر پہنچ چکی ہے۔ وفد کی سربراہی میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں ڈی سی گوادر نے انہیں دھرنا سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر میں احتجاج پر بیٹھے مظاہرین سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد گوادر پہنچ چکی ہے۔ وفد میں دو صوبائی وزراء سید احسان شاہ، ظہور احمد بلیدی اور مشیر پی ایچ ای لالا رشید شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوادر میں جاری دھرنا سے متعلق مشاورتی اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی اور صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ اور مشیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ رشید دشتی نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر نے صوبائی وزراء کو گوادر میں جاری دھرنے سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ شرکاء نے گوادر میں جاری دھرنا اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گوادر میں لوگوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کی جائے۔ اس موقع پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 965031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965031/گوادر-مذاکراتی-کمیٹی-پہنچ-گئی-احتجاج-سے-متعلق-اجلاس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org