QR CodeQR Code

ایم کیو ایم سیاسی حقیقت اور عوامی طاقت ہے، گیلانی

4 Sep 2011 23:54

اسلام ٹائمز:الطاف حسین نے وزیر اعظم کو فون کرکے کہا کہ آپ جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے جو کاوشیں کررہے ہیں انشاء اللہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور ہم سب مل کر جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھائیں گے


لندن:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو فون کرکے اپنی خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ الطاف حسین نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ جیسے خیراندیش سیاسی رہنماوٴں اور قوم کی دعاوٴں سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں اور انشاء اللہ جلد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردوں گا۔ انہوں نے کہاکہ آپ جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے جو کاوشیں کررہے ہیں انشاء اللہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور ہم سب مل کر جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت وتندرستی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے الطاف حسین کو انکی صحت یابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ایک سیاسی حقیقت اور عوامی طاقت ہے۔ موجودہ حکومت، قومی مفاہمت اور تمام سیاسی قوتوں سے مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور ایم کیو ایم کو حاصل عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔ انشاء اللہ ہم جمہوریت پسند قوتوں کے ساتھ مل کر ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 96504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/96504/ایم-کیو-سیاسی-حقیقت-اور-عوامی-طاقت-ہے-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org