0
Tuesday 23 Nov 2021 18:15

پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا، گورنر سندھ

پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی کم ترین شرح مہنگائی بڑھانے والے ملکوں میں شامل ہے، سب میں سستا ترین ملک پاکستان ہے, پی ڈی ایم مردہ لاش ہے، جو تابوت میں پڑی ہے, لاش کو بار بار انجکشن لگا کر کھڑا کردیتے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو کی بھر پور تحقیقات ہونی چاہیئے، ن لیگ پر جب بھی کیسز بنتے ہیں، ویڈیو لے آتے ہیں، عدالتیں اس کو نوٹس لے، اس کا فرانزنک کرایا جائے، جو طاقتور ہیں، اس کے خلاف کیسز بنائے نہیں جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن پر کام جاری ہے، ایک دو دن میں اس کو دورہ کروں گا، وزیراعظم سے ٹائم لونگا، ماس ٹرانس سسٹم چلانا میرا خواب تھا، ایئرکنڈیشن بسیں ہیں، جس میں ویل چیئر والا بھی چڑھ سکتا ہے، موبائل چارچر ہر سیٹ پر لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مردہ لاش ہے، جو تابوت میں پڑی ہے، لاش کو بار بار انجیکشن لگا کر کھڑا کردیتے ہیں، پی ڈی ایم سے ہمیں کوئی ڈر نہیں، کوویڈ کی وجہ سے پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امریکہ میں 13.5 فیصد مہنگائی ہوچکی ہے، ان کا پچھلے 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، یہ کوویڈ کی وجہ سے ہے، اس کو ضائل ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا، اس وقت پاکستان دنیا کی کم ترین شرح مہنگائی بڑھانے والے ملکوں میں شامل ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کا ایشیا میں دوسرے کسی بھی دوسرے ملک سے موازنہ کریں، ہندوستان اور بنگلہ دیش جو ہمارے خطے میں ہیں ان سب میں سستا ترین ملک پاکستان ہے۔
خبر کا کوڈ : 965056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش