0
Tuesday 23 Nov 2021 18:23

سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں، خرم شیر زمان

سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے چیف الیکشن کمشنر سے بلدیاتی انتخابات کے فوری اعلان کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلدیاتی انتخابات میں سندھ حکومت شکست کے خوف سے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی اپنی شکست سے واقف ہے، اس لئے پیسہ ٹھکانے لگا رہی ہے، سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 120 دن میں بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر آئین کی خلاف ورزی کی گئی، وزراء کی نااہلیوں کا خمیازہ سندھ کا ہر باسی بھگت رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں۔
خبر کا کوڈ : 965057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش